وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز سید غازی غزن جمال کے زیر صدارت تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کی جولائی , اکست 21-2020 کی کارکردگی/ریکوری جائزہ  

(پشاور 14 ستمبر 2020)
وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز سید غازی غزن جمال کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کی جولائی , اکست 21-2020  دو ماہ کی کارکردگی/ریکوری جائزہ اور محکمہ میں جاری ریفارمز بارے اعلی سطحی اجلاس

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز غازی غزن جمال کے زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز ، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، اشتیاق احمد ڈائریکٹر ایڈمن ، عسکر خان ڈایریکٹر نارکوٹکس کنٹرول، صلاح الدین ڈائریکٹر ریوینو، جاوید خلجی ڈائریکٹر پشاور ریجن، سید الامن ڈایریکٹر ھزارہ ریجن، عماد الدین ڈائریکٹر مردان ریجن، ڈاکٹر عید بادشاہ ڈائریکٹر سائوتھ ریجن، حیات وزیرڈائریکٹر ملاکنڈ ریجن اور تمام ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز شامل تھے،
اجلاس کے دوران تمام ایکسائز ضلعی دفاتر اور ریجنل دفاتر کی جولائی اور اگست 21-2020 کی محاصل ریکوری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،  اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈائریکٹرز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کی کاردگی کو سراہا گیا اور دیگر کو محاصل ریکوری بہتر بنانے اور مقررہ ہدف پورا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے

اس کے علاوہ انسداد منشیات مہم میں محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا کیا اور ایکسائز ناکوٹکس کنٹرول اور ایکسائز اینٹیلیجنس کی کارکردگی کو سراہا گیا
اجلاس کو پکڑی گئی غیر قانونی گاڑیوں اور انکے قانونی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اس موقع پر فنانس ایکٹ 21-2020 میں حکومت کی جانب سے عوام کو دیئے گئے ٹیکس ریلیف/رعایت اور گاڑیوں کی فری ری رجسٹریشن پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، معاون خصوصی نے فنانس ایکٹ 21-2020 میں دیئے ریلیف/رعایت کی عوام کو بھر پور آگاہی کے ہدایت جاری کی تاکہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے دیئے ریلف/رعایت سے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہوسکے
اجلاس کے دوران محکمہ میں جاری ریفارمز پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور محکمہ کی کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفارمز پر کام تیز کرنے کے  ہدایات جاری کیئے گئے