تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان کی کامیاب کاروائی ، 12000 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج


تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ سوزوکی کلٹس گاڑی نمبری LEA 6542  میں بھاری مقدار میں چرس براستہ ڈی آئی خان سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے لائحہ طے کرنے بعد مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی ، فیصل خان SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن سائوتھ ریجن اور وسیم سجاد ایڈیشنل SHO بمعہ دیگر نفری کو کاروائی کیلئے الرٹ کیا گیا، 

مزکورہ ٹیم نے درہ بند روڈ بائی پاس ڈی آئی خان پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 12000 گرام چرس برآمد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مذید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کر دیا گیا،