رینٹ کی گاڑیاں ایبٹ آباد میں فروخت کرنے والے گروہ کا کارندہ گاڑی سمیت گرفتار تھانہ کینٹ میں مُقدمہ درج

*اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی گائیڈ لائن اور احکاما ت پر محکمہ عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاہ*

*ایکسائز پولیس اسٹیشن ہزارہ ریجن ایبٹ آباد کی کامیاب کاروائی، کرولا گاڑی اسلام آباد سے رینٹ پر کر ایبٹ آباد میں فروخت کرنے والا نوسر باز گرفتار ، مقدمہ درج،*

تفصیلات کے مطابق سید الامین ڈائریکٹر ہزارہ ریجن کے زیر سرپرستی اور عرفان مشتاق ایکسائز اینڈ ٹیکسیش آفیسر ضلع ایبٹ آباد کے زیر نگرانی ، سردار شاہد SHO تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد نے بمعہ دیگر نفری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے

کرولا گاڑی نمبری AF 826 اسلام آباد سے رینٹ پر لے کر ایبٹ آباد میں فروخت کرنے والے نوسر باز حارث علی خان ولد ارشاد احمد خان سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر لیا، بعد ازاں گاڑی مالک کو اطلاع کر کے بلایا گیا ، جس نے محکمہ ایکسائز کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا