ایکسائز اینٹیلی جنس کی کامیاب کاروائی،3000 گرام چرس برامد ، ملزم گرفتار

ایکسائز اینٹیلی جنس کی کامیاب کاروائی، تھانہ ایکسائز اینٹ آباد میں پہلا FIR درج، 
 
ایکسائز اینٹیلیجنس EIB-3 ہزارہ ریجن کی کامیاب کاروائی ، 3000 گرام چرس برامد ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج* 
تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر سائیکل کے زریعے چرس ایبٹ آباد سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ،
اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے EIB-3 کے *انچارج انسپکٹر عاطف قیوم ،ایڈیشنل انچارج نسیم خان و اور دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق ایبٹ آباد روڈ پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لینے پر 3000 گرام چرس برامد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد میں امجد زرین SHO تھانہ ایکسائز  نے مقدمہ درج کر دیا