ایکسائز تھانوں میں اپنی ایف آئ آر کی شروعات کے بعد 5 ریجنل ایکسائز تھانوں کی دو ماہ کارکردگی جائزہ اجلاس

 
تفصیلات کے مطابق سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے زیر صدارت ایکسائز تھانوں کی دو ماہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں منعقد ہوا، اس موقع پر صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ، مسعود الحق نارکوٹکس کنٹرول آفیسر، سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس و سرکل آفیسر پشاور و مردان اور 5 ریجنل ایکسائز تھانوں کے SHO's اور انویسٹیگیشن آفیسرز موجود تھے، 
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو ایکسائز تھانوں کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی ، جس کے مطابق صرف دو ماہ میں ایکسائز کے 5 تھانوں میں منشیات کے 47 ایف آئی درج ہوئے جن میں  275.33 کلو چرس، 93.56 کلو ہیروئن, 69 کلو افیون، 20 لیٹر شراب اور 4.52 کلو آئس پکڑی گئی اور 59 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے اس موقع پر تمام SHO's سے ان کے متعلقہ تھانوں بارے تفصیلی بات چیت کی اور انسداد منشیات مہم کو مزید تیز کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے اس موقع پر کہا کہ منشیات کی لعنت اس وقت ناسور کی طرح ہمارے نوجوان نسل میں پھیل رہی ہے جس کا تدارک ہماری اولین ترجیح ہے ، جس کیلئے دن رات ایک کر کے سخت محنت کی ضرورت ہے اور تمام ایکسائز موبائل سکواڈ منشیات کی ہر قسم سرگرمی کے خلاف ہر وقت الرٹ رہے ، 
اینٹیلیجنس نیٹ ورک کو بڑھایا جائے اور کوشش کی جائے کہ دوران روڈ چیکنگ جہاں تک ممکن ہو عام عوام کو کسی قسم کی زحمت نہ دی جائے، 
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے تھانوں کو درپیش مسائل بارے بات چیت کی اور انکے فوری حل بارے احکامات جاری کئے، اس کے علاوہ عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مختلف جدید ٹریننگز بارے احکامات جاری کئیے گئے، 
اجلاس کے آخر میں تمام تھانوں ، نارکوٹکس ونگ کو پاکستان سیٹیزن پوٹل پر منشیات بارے ملنے والے شکایات اور انکے فوری حل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، اور تمام SHO's کو پاکستان سیٹیزن پورٹل پر منشیات بارے ملنے والی شکایات اور اطلاعات پر ترجیحی بنیاد پر کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔