ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن  کی کامیاب کاروائی 1018 گرام ہیروئن برآمد، 2 ملزمان گرفتار، تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج


تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار گاڑی نمبری LEB 5518 میں براستہ مردان ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے اطلاع کو مصدقہ جاتے ہوئے،  صلاح الدین  ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی اور مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO  ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ,  فہیم خان سب انسپکٹر اور شعبان ناصر بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 1018 گرام ہیروئن برآمد کی ، دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیئے گئے