ایکسائز اینٹیلیجنس-3  اور تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد کی کامیاب کاروائی، 2000 گرام چرس برآمد ، دوملزمان گرفتار

اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات اور گائیڈلائن کے مطابق صوبہ بھر میں انسداد منشیات مہم میں کامیاب کاروائیوں کا تسلسل جاری،
ایکسائز اینٹیلیجنس EIB-3 اور تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد کی کامیاب کاروائی، 2000 گرام چرس برآمد ، دوملزمان گرفتار، جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ ایکسائز نے 12 بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا، دونوں کاروائیوں کے مقدمات درج، 
تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ سوزوکی موٹر کار میں چرس ایبٹ آباد سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ، کاروائی کیلئےصلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی اور مسعود الحق نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی امجد زرین SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن ایبٹ آباد،توقیر شاہ ایڈیشنل SHO , عاطف قیوم انچارج EIB-3 اور نسیم خان ایڈیشنل انچارج  بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 2000 گرام چرس برآمد کی، دو ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کر دیا گیا،
ایک اور کاروائی میں امجد زرین SHO تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد اور طاہر نعیم ASI نے 12 بوتل شراب برآمد کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا