ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن کی اور کامیاب کاروائی, مشہور و معروف منشیات فروش و سمگلر شاہ بصیر گرفتار،  10000 گرام ہیروئن برآمد ، تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج


تفصیلات کے مطابق صلاح الدین  ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گاڑی نمبری  PW 723   میں بھاری مقدار میں ہیروئن  پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی اور سید نوید جمال اے ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی شیر محمد خان SHO  ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور ریجن اور حضرت علی سب انسپکٹر اور ولید خان ASI بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، مزکورہ ٹیم نے لائحہ عمل کے مطابق کامیاب کاروائی کرتے ہوئے GT روڈ نزد پیر زکوڑی پل  کے قریب  دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے گاڑی کی تلاشی لینے پر  دوران 10000 گرام ہیروئن برآمد کی اور مشہور و معروف منشیات فروش و سمگلر شاہ بصیر ولد شاہ نذیر سکنہ پشاور کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا،