تھانہ ایکسائز پشاور کی ایکسائز آفس ضلع چارسدہ موبائل سکواڈ  کے ساتھ ایک اور کامیاب کاروائی، خاتون سمیت تین منشیات سمگلر گرفتار، موٹر کار سے 1500 گرام آئس، 3030 ہیروئن اور 2400 گرام چرس برآمد،  تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق عماد الدین ڈائریکٹر مردان ریجن کے زیر سرپرستی ، فضل الغفور  ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع چارسدہ  کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار نمبری LEH 9185  میں بھاری مقدار میں براستہ چارسدہ منشیات پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے عاکف نواز انچارج انسپکٹر چارسدہ موبائل سکواڈ بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، 
مزکورہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی سردریاب چارسدہ روڈ پر مخبر شدہ گاڑی کو رکھنے کا اشارہ کیا، لیکن ڈرائیور نے گاڑی روکھنے کے بجایے گاڑی بطرف پشاور بھگائی ، تعاقب کے دوران مزکورہ گاڑی کی اطلاع شیر محمد خان SHO تھانہ ایکسائز پشاور اور علی جان خان سب انسپکٹر کو دی گئی، جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی اور ناگمان چارسدہ روڈ پر گاڑی مزکورہ کو قابو کر لیا ، اسی دوران چارسدہ موبائل سکواڈ بھی تعاقب کرتے پہنج گیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 1500 گرام آئس ، 3030 گرام ہیروئن اور 2400 گرام افیون برآمد کر لی گئی ، تین ملزمان،  کرن دختر امین ، بلال علی ولد محمد رزاق اور سمیع اللہ ولد مسعود احمد ساکنان شاہدرہ ٹاون لاہور کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا، 

یاد رہے تھانہ ایکسائز پشاور نے اس پہلے آج ہی ایک اور بڑی کاروائی میں بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی 71190 گرام منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اور موٹر کار سے 37200 گرام افیون ، 31200 گرام چرس ، 2040 گرام ہیروئن اور 750 گرام آئس برآمد کر کے  مشہور زمانہ منشیات سمگلر کو گرفتار کر کے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کیا* 

غزن جمال معاون خصوصی برائے محکمہ ایکسائز، اسلام زیب سیکریٹری ایکسائز،  سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے پرمتعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا اورشاباشی دی،