ٹرک کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 1 لاکھ 56 ہزار (156000) گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

 
ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو EIB-7 سائوتھ ریجن ، EIB-6 اور تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی ایک اور بڑی کامیاب کاوائی، ٹرک کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 1 لاکھ 56 ہزار (156000) گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار ، تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج، 
تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے بھاری مقدار میں چرس بزریعہ ٹرک براستہ سائوتھ ، باڑہ ضلع خیبر سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے انچارج اینٹیلیجنس بیورو نے صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول اور مسعود الحق نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے ساتھ لائحہ عمل طے کرنے کے بعد کاروائی کیلئے اپنی سربراہی میں تین ٹیمیں تشکیل دی ، جس میں طارق آفریدی انچارج EIB-7 سائوتھ ریجن، عبدالرشید ایڈیشنل انچارج بمعہ دیگر سکواڈ نفری ، لال گل خان انچارج EIB-6 , محمد شکیل خان ایڈیشنل انچارج بمعہ دیگر سکواڈ نفری اور شیر محمد خان SHO تھانہ ایکسائز پشاور بمعہ دیگر نفری شامل تھی ، 
لائحہ عمل کے مطابق مزکورہ ٹیموں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا، 
دوران ناکہ بندی EIB-7 سائوتھ ریجن کے انچارج انسپکٹر طارق آفریدی نے مزکورہ ٹرک کو متنی کے قریب کوہاٹ روڈ پر قابو کیا، ٹرک کی تلاشی لینے پر ٹرک کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 130 پیکٹ (ہر پیکٹ کا وزن 1200 گرام) کل وزن 1 لاکھ 56 ہزار (156000) گرام چرس برآمد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا،