Excise, Taxation and Narcotics Control
Department, Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pass

Excise Office

State Bank

News & Events


24-February-2020

Review meeting held for 7 months recovery and targets assessments 

*وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس*
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال کے زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں رواں مالی سال کے 7 ماہ کے محاصل ریکوری اور کارکردگی اور جاری ریفارمز بارےتفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز موجود تھے،
صلاح الدین ڈائریکٹر ریوینو نے اس موقع پر معاون خصوصی کو رواں مالی سال کے تمام ریجنل اور تمام ڈسٹرکٹ کی 7 ماہ کی محاصل ریکوری اور کارکردگی پر بریفنگ دی ، تمام محاصل ہیڈز پراپرٹی ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس، موٹر ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس ، ایکسائز ریوینو ، تمباکو سیس ، انفرا سٹرکچر ڈیویلوپمنٹ سیس، موٹر وہیکل اور پراپرٹی ڈیلر ، غیر قانونی گاڑیوں اور منشات وغیرہ میں محکمہ کی محاصل ریکوری / کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
محاصل میں بہتری ، مقرہ ہدف پورا کرنے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، اچھی کارکردگی دکھانے والے ریجنل ڈائریکٹر اور ایکسائز آفیسرز کی کارکردگی کو صراہا گیا اور دیگر افسران کو محاصل ریکوری ہدف کو پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے احکامات اور گائیڈ لائن جاری کی ۔
معاون خصوصی نے محاصل ریکوری بہتر بنانے ، عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور محکمہ میں جاری ریفارمز بارے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا،
1-عوامی سہولت کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی آٹومیشن اور سمارٹ کارڈ سسٹم کیلئے جاری عمل پر کام تیز کیاجائے ،
2-ٹیکس دہندہگان کو پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی مکمل معلومات تک آن لائن رسائی فراہم کی جائے،
3- عوامی سہولت اور آگاہی کیلئے ہر ٹیکس دہندہ کو متعلقہ ٹیکس کی مکمل تفصیلی معلومات فراہم کی جائے ۔
4-ایکسائز عملے کی ریشنلائیزیشن
5-کمیونیکیشن سٹریٹیجی پر موئثر عمل درآمد-
6۔ موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکس کا اضافی بوجھ بڑھانے کے بجائے ، ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے ،

اجلاس میں محمد طاہر ڈپٹی سیکریٹری ایکسائز ، عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ، جاوید خلجی ڈائریکٹر پشاور ریجن، سید الامین ڈائریکٹر ہزارہ ریجن، عمادالدین ڈائریکٹر مردان ریجن ، حیات وزیر ڈائریکٹر ملاکنڈ ریجن ، ڈاکٹر انجینئر عید بادشاہ ڈائریکٹر سائوتھ ریجن، سید کاظم علی شاہ ڈائریکٹر لیٹیگیشن اینڈ P&D ایکسائز، ڈائریکٹر ریوینو اور تمام ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز شامل تھے ۔

https://www.facebook.com/kpexciseofficial/photos/pcb.3015852815091565/3015837631759750/?type=3&theater