تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام 45000گرام آئس اور 24000 گرام ہیروئن برآمد

پختونخوا ایکسائز کی انسداد منشیات کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیاب کامیابی 
پختونخوا ایکسائز نے نوجوان نسل کی تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا 
۔45000 گرام (45 کلو) آئس اور 24000 گرام (24 کلو) ہیروئن برآمد،  ملزم گرفتار، مقدمہ تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں درج، 
تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی مسعود الحق نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے لائحہ طے کرنے کے بعد  فیصل خان SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن سائوتھ ریجن اور وسیم سجاد ایڈیشنل SHO، فرید خام سب انسپکٹر, محمد رضا مسیم اور طارق اللہ ASI بمعہ دیگر نفری کو  الرٹ کیا گیا، 
مزکورہ ٹیم نے  کامیاب کاروائی کرتے ہوئے درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر گاڑی سے 45000 گرام (45 کلو) آئس اور 24000 (24 کلو) ہیروئن برآمد کی۔  ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے  تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کر دیا،