موٹر کار کے  خفیہ خانوں سے 56000 گرام منشیات برآمد، جس میں 48000 گرام چرس ، 6000 گرام افیون اور 2000 گرام ہیروئن شامل ، ملزم گرفتار

ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو EIB-5 پشاور ریجن اور تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی ایک اور بڑی کامیاب کاوائی، کرولا موٹر کار کے  خفیہ خانوں سے 56000 گرام منشیات برآمد، جس میں 48000 گرام چرس ، 6000 گرام افیون اور 2000 گرام ہیروئن شامل ، ملزم گرفتار ، مقدمہ تھانہ ایکسائز میں درج، 

تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ ضلع خیبر سے بھاری مقدار میں منشیات بزریعہ گاڑی نمبری LE 7903A میں براستہ موٹروے ، پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے انچارج اینٹیلیجنس بیورو نے صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول اور مسعود الحق نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے ساتھ لائحہ عمل طے کرنے کے بعد کاروائی کیلئے 
  حمید اللہ انچارج EIB-5 ,  سجاد ممند ایڈیشنل انچارج بمعہ دیگر سکواڈ نفری اور شیر محمد خان SHO تھانہ ایکسائز پشاور، وحید اکبر ایڈیشنل SHO  اور وحیداللہ سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا ، 
دوران ناکہ EIB-5 کے انچارج انسپکٹر نے مزکورہ گاڑی کو موٹر وے انٹر چینج پشاور کے قابو کیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 48000 گرام چرس ، 6000 گرام افیون اور 2000 گرام ہیروئن برآمد کی، ملزم کو گرفتار کر کے  مزید تفتیش کیلئے شیر محمد خان SHO تھانہ  ایکسائز پشاور نے تھانہ نے مقدمہ درج کر دیا گیا،