Home 2022 March

Monthly Archives: March 2022

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا ایک اور اہم اقدام ، ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی اور گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا اجراء شہری اب گھر بیٹھے موبائل فون پر ٹیکسوں کی ادائیگی کے علاوہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں، محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک اور اہم قدم کے طور پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مختلف ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کے نظام اور گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سسٹم کے علاوہ گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجراءکردیا ہے۔ ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی اور گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے “زما کے پی” کے نام سے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے جس میں ابتدائی طور پر اربن پراپرٹی ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کے علاوہ گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی موجود ہے۔ یاد رہے کہ زما کے پی ایپ کے ذریعے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کی سہولت پہلے سے موجودہے۔ اس ایپ کے ذریعے لوگ اپنے گھر بیٹھے موبائل فون کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے علاوہ ٹیکسوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں اور اس طرح انہیں دفاتر کے چکر لگانے اور قطاروں میں انتظار کرنے سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ اگلے مرحلے میں اس موبائل ایپ کو دیگر محکموں کے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ گاڑیوں کی یونیورسل نمبر پلیٹس اور سنٹرلائزڈ رجسٹریشن سسٹم کے تحت اب گاڑیوں کی رجسٹریشن  الگ الگ اضلاع کی بجائے صرف صوبے کے نام پر ہوگی اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر اب ضلع کے نام کی بجائے صرف صوبے کانام درج ہوگا۔ ٹیکسوں کے آن لائن پیمنٹ سسٹم اور گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور یونیورسل نمبر پلیٹس کے اجراءکے سلسلے میں ایک تقریب منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ محمود خان تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے ٹیکسوں کی ادائیگی کے آن لائن سسٹم اور سنٹرلائزڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے اجراءکوصوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کی ایک کڑی اور ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم صوبے کی عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہونگے۔ سرکاری محکموں میں اصلاحات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو اپنی حکومت کی ای گورننس پالیسی اور اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد سرکاری محکموں کی استعداد کار کو بہتر بنانا، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور محکموں کے جملہ امور میں شفافیت کو یقینی بناکر بدعنوانی کے راستوں کوبندکرنا ہے۔ سنٹرلائزڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کو لوگوں کی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی آمدن بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس سسٹم کے اجراءسے اب صوبے کے لوگ ملک کے دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کی بجائے اپنے صوبے ہی میں اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیں گے جس سے صوبائی حکومت کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپے مقرر کی ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ حکومت کی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور صوبے میں اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیں۔ ٹیکسوں کی آن لائن رجسٹریشن سسٹم ، سنٹرلائزڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم اور گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹس کے اجرا پر سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سید حیدر اقبال  ،  ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول محمود اسلم وزیر  اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان سسٹم پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان سسٹم کے اجرا کے لئے ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے پر انہوں نے شراکت داروں سب نیشنل گورننس اور فارن کامن ویلتھ ڈیویلپمنٹ آفس کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر خلیق الرحمن نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اصلاحاتی اقدامات پر پیشرفت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید حیدر اقبال نے ٹیکسوں کی ادائیگی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے آن لائن نظام کے مختلف پہلووں سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر آن لائن پیمنٹ سسٹم اور آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا …

محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اور مشرف خان مروت ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ ایکسائز کے زیر صدارت محکمہ سے متعلق مختلف عدالتی کیسز بارے اجلاس، تفصیلات کے مطابق محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل ، اور مشرف خان مروت ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے زیر صدارت محکمہ سے متعلق مختلف نوعیت کے عدالتی کیسز بارے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں رفیق خان ممند ڈائریکٹر لیٹیگیشن اینڈ پی اینڈ ڈی، گوہر رحمان لیگل ایڈوائزر محکمہ ایکسائز، فضل الہی سیکشن آفیسر اور تمام متعلقہ ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موجود تھے، اجلاس میں محکمہ سے متعلق تمام ایکسائز دفاتر کے عدالتی کیسز کا تفصیلی جائز لیا گیا، خصوصی طور پر پکڑی گئی غیر قانونی گاڑیوں کے کیس فائلز کا جائزہ لیا گیا، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز نے تمام عدالتی کیسز پر کام تیز کرنے اور کیسز کو بروقت نمٹانے اور ہر قسم کمی بیشی کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیئے ، تمام متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز آرڈر شییٹس حاصل کر کے کیسز کی اپڈیٹڈ سٹیٹس لیگل ایڈوائزر کو فراہم کریں اور کیسز کو کیسز کو فیصلہ ہونے تک پراپرلی پرسو کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پکڑی گئی غیر قانونی گاڑیوں کی ڈسپوزل / کنفسکیشن کا عمل مقرہ قانونی وقت میں مکمل کیا جائے،