تھانہ ایکسائزمردان ریجن کی جانب سےعسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کےتبادلہ کے موقع پر انکے اعزاز میں الوداعی پارٹی اور عشائیہ تقریب کا انعقاد

 

عسکر خان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےسید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور دیگر افسران و مہمانوں کی تقریب میں خصوصی شرکت

تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کا ٹرانسفر واپس اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن ہونے کے بعد انکے اعزاز میں  تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں پر وقار اعزازی الوداعی تقریب اور عشائیہ کا انعقاد  کیا گیا۔
تقریب میں اپنے خطاب کے دوران  سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے کہا کہ عسکر خان کی بطور ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ایکسائز خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مزید کہاعسکر خان  نے بطور ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول اپنی مثالی قیادت اور بہترین کمان کی  وجہ سے بہت کم عرصہ میں ایکسائز انسداد منشیات  قانون 2019، کے تحت نہ صرف نارکوٹکس کنٹرول ونگ قائم و فعال کیا ، جس میں نارکوٹکس رولز ڈرافٹ کرنا ، ایکسائز تھانوں اورایف آئی آرز کا قیام  اور انسداد منشیات مہم اورچوری شدہ گاڑیوں  کی برآمدگی میں مثالی اور کامیاب کاروائیاں شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے اس موقع پر تھانہ ایکسائز اور ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو کے افسران و عملہ کی کامیاب کارورائیوں کو کارکردگی کو بھی سراہا۔

تقریب کے شرکاء نے منشیات روک تھام سے متعلق محکمہ اور عوام کیلئے کئے گئے انکے قابل قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکے لئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔  

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹرجنرل ایکسائز نے عسکر خان کو اعزازی شیلڈز اور سید نوید جمال پراویشل انچارج ایکسائز اینٹیلی جنس و سرکل آفیسر مردان ریجن اور محمد ریاض ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان کو اعزازی شیلڈز پیش کئے