تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان اور اسپیشل ٹیم نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی ایک بڑی کامیاب کاروائی، ٹرک سے 105000 گرام (105کلو) چرس برآمد،دو ملزمان گرفتار، تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج 

تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی اور مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی،
 سید نوید جمال AETO ناکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت ٹرک نمبری E 8904 میں بھاری مقدار میں منشیات کوئٹہ سے براستہ ڈی آئی خان ، پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے اطلاع کی رپورٹ ڈائریکٹر نارکوٹکس اور ETO نارکوٹکس کو دی گئی ، جس پر کاروائی کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کر کے ایک سید نوید جمال کے نگرانی میں ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں فیصل خان SHO تھانہ ڈی آئی خان ،وسیم سجاد ایڈیشنل SHO بمعہ دیگر نفری اور  لال گل خان سب انسپکٹر ، محمد شکیل خان سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری (نارکوٹکس کنٹرول ونگ اسپیشل ٹیم) شامل تھی، 
مزکورہ ٹیم نے ڈی آئی خان میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی ، ناکہ بندی کے دوران درہ بند روڈ نزد ٹول پلازہ، ڈی آئی خان پر مخبر شدہ ٹرک کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 105000 گرام (105کلو) چرس برآمد کی، دو ملزمان جہانزیب ولد مرغان سکنہ باڑہ ضلع خیبر اور حسنات ولد برکی خان سکنہ باڑہ ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مذید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کردیا گیا،